کانفرنس نے اسرائیل پر زوردیا کہ وہ تیس لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے گھر واپس جانے دے

20 جولائی 2014 (20:04)
0

غزہ کی صورتحال کے حوالے سے اتوار کے روز اسلام آباد میں گول میز کانفرنس کے مقررین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاہے کہ وہ معصوم فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی حملوں سے پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد کرے ۔
اس موقع پر فلسطین کے سفیر ولید ایم اے ابو علی مہمان خصوصی تھے ۔
کانفرنس نے اسرائیل پر زوردیا کہ وہ تیس لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے گھر واپس جانے دے ۔ اُنہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کو روکنے اور مشرقی یروشلم کو نئی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔