بھارتی سرحدی سیکورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے سیکٹر چاروا میں بلا اشتعال فائرنگ کی

بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید
20 جولائی 2014 (12:33)
0

سیالکوٹ کے سیکٹر چاروا میں اتوار کے روز بھارتی سرحدی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ عسکری ذریعوں کے مطابق فائرنگ سے دو دیہات ٹھٹھی اور ھرپل زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔