وزیر مملکت نے رمضان کے باقی ایام اور عید الفطر کیلئے موزوں لوڈ مینجمنٹ پلان وضع کرنے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ حکام گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں:عابد
20 جولائی 2014 (12:38)
0

پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر اور ترسیلی لائینیں بچھانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں۔ فیصل آباد میں فیسکو کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی طرف سے واضح احکامات دئیے گئے ہیں تاکہ عوام کو تمام ممکنہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ وزیر مملکت نے رمضان کے باقی ایام اور عید الفطر کیلئے موزوں لوڈ مینجمنٹ پلان وضع کرنے پر بھی زور دیا۔