دریائے کابل میں وارسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے
20 جولائی 2014 (11:25)
0

پشاور میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق اتوار کے روز دریائے کابل میں وارسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے سندھ میں خیر آباد اٹک، دریائے کابل میں نوشہرہ، دریائے پنجگوڑہ میں دیر، دریائے خیالی میں چار سدہ روڈ اور دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔