چوتھے اسلامی خلیفہ کی زندگی کے مختلف پہلوئوں اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف تنظیموں نے تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

آج ملک بھر میں یوم علی منایا جارہا ہے
20 جولائی 2014 (09:18)
0

ملک بھر میں آج (اتوار) یوم علی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔ چوتھے اسلامی خلیفہ کی زندگی کے مختلف پہلوئوں اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف تنظیموں نے تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔اس موقع پر امن اور سلامتی برقرار رکھنے کیلئے مختلف شہروں اور قصبوں میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔


لاہور میں جلوسوں کی نگرانی کرنے کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ کراچی میں یوم علی کے موقع پر جلوس کے راستوں پر سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر حصوں میں بھی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔


کوئٹہ میں بھی یوم علی کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل پر ڈبل سوار ی، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے جو رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گی۔