ڈائریکٹوریٹ میں 33 سول اور فوجی انٹیلی جنس اور آپریشنل اداروں کو نمائندگی دی جائے گی

داخلی سلامتی کے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا فیصلہ
20 جولائی 2014 (18:37)
0

ملک میں سیکیورٹی کو مضبوط کرنے اور امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے کے تحت داخلی سلامتی کا ڈائریکٹوریٹ قائم کیاجارہاہے ۔
ڈائریکٹوریٹ میں 33 سول اور فوجی انٹیلی جنس اور آپریشنل اداروں کو نمائندگی دی جائے گی ۔جہاں ایک ہی جگہ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول کا واضح نظام موجود ہوگا۔
داخلہ ڈویژن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کے مقاصد میں انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کو اکٹھا کرنا ، اُن کا تجزیہ کرنا اور متعلقہ محکموں کو بھیجنا ، انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کی صلاحیت کو بڑھانا ، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کو درپیش خطرات کیلئے پیشگی کارروائی کرنا اور اُن کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرناشامل ہیں ۔