گورنر نے موبائل فون کے ذریعے رقوم کی تقسیم کے کام میں سست روی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

اگلے 5 روز کے دوران آئی ڈی پیز کو نقد امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے:مہتاب
20 جولائی 2014 (14:30)
0

خیبر پختونخوا کے گورنر سردار مہتاب خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی امداد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔ اتوار کے روز پشاور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز میں نقد امداد کی تقسیم کے معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔


گورنر نے موبائل فون کے ذریعے رقوم کی تقسیم کے کام میں سست روی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اگلے پانچ روز کے دوران آئی ڈی پیز کو نقد امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔