وزیراعظم اپنے قیام کے دوران پاکستان کی یکجہتی، امن اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف آج عمرہ کیلئے روانہ ہورہے ہیں
20 جولائی 2014 (09:08)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف آج (اتوار) سعودی عرب کے نجی دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان کے دورہ کا بنیادی مقصد رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسولۖ پر حاضری ہے۔ اپنے قیام کے دوران وہ پاکستان کی یکجہتی ، امن اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم سعودی رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے اور مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔