یوم آزادی کو شایان شان سے منانے کیلئے یکم سے 30 اگست تک تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔

یوم آزادی تقریبات:5رکنی خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل
20 جولائی 2014 (18:40)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایک خصوصی پانچ رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے جو یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے منعقد ہونے والی تقریبات کو حتمی شکل دے گی ۔
ایک پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ وزیراطلاعات پرویز رشید، بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ ، پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر مملکت جام کمال خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔
ملک بھر میں تحریک پاکستان کے شہداء اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یکم اگست سے تیس اگست تک تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔
کمیٹی اس مقصد کیلئے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطے کا کام بھی کرے گی ۔