گزشتہ تیرہ روز کے دوران اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چا رسو سے بڑھ گئی ہے ۔

اسرائیل کے نئے فضائی حملے:مزید50فلسطینی شہید
20 جولائی 2014 (21:06)
0

اتوار کے روز غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیل کے نئے فضائی حملوں میں پچاس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔
اس تازہ کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ تیرہ روز کے دوران اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چا رسو سے بڑھ گئی ہے ۔
آج کی اسرائیلی بمباری اتنی شدید تھی کہ ہزاروں فلسطینی اپنے گھروں کو چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوگئے اور جاں بحق ہونیو الے افراد کی لاشیں گلیوں میں پڑی رہیں ۔
ادھر اسرائیل علاقے میں دو گھنٹے کی جنگ بندی پر راضی ہوگیا ۔