آسٹریلیا کی طرف سے پیش کئے گئے اس مسودے پر کل ووٹنگ متوقع ہے

 سلامتی کونسل کا ملائیشین طیارہ گرنے کے مقام تک رسائی کیلئے ووٹنگ کافیصلہ
20 جولائی 2014 (20:06)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک قرارداد کے مسودے پر غور کررہی ہے جس میں یوکرین کے مسلح گروپوں سے کہاگیاہے کہ وہ ملائیشیا کا طیارہ گرنے کے مقام تک رسائی دیں ۔
آسٹریلیا کی طرف سے پیش کئے گئے اس مسودے پر کل ووٹنگ متوقع ہے ۔
ادھر ، فرانس نے روس کو خبردار کیاہے کہ وہ یوکرین کے علیحدگی پسندوں پر دبائو ڈالے کے وہ تحقیقاتی ٹیم کو جائے حادثہ پر جانے کی اجازت دیں ۔ بصورت دیگر وہ نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے ۔
دریں اثناء یوکرین کے باغیوں کا کہنا ہے کہ انہیں طیارے کے بلیک باکس مل گئے ہیں ۔
ایک اور اطلاع کے مطابق ائیر انڈیا کا ایک طیارہ ملائیشیا کے طیارے کے حادثے کے وقت اس سے پچیس میل سے کم فاصلے پر پرواز کررہا تھا اور اس کے پائلٹس نے ملائیشیا کے طیارے کے پائلٹس سے رابطے کی کوشش کی تاہم انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔