وزراء نے بالی معاہدہ کے تحت عالمی تجارتی پابندیوں میں کمی پر بھی اتفاق کیا

گروپ بیس کے رکن ملک اقتصادی ترقی کی شرح میں دوفیصد اضافے پرمتفق
20 جولائی 2014 (10:06)
0

گروپ بیس کے رکن ملکوں نے اگلے پانچ برسوں کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح میں دوفیصد اضافے پر اتفاق کیا ہے۔ گروپ بیس کے رکن ملکوں کے وزرائے تجارت کے آسٹریلیا میں ہونے والے ایک اجلاس میں رکن ملکوں کی اقتصادی ترقی اور مالیاتی استحکام میں اضافے اور سرکاری محصولات میں کمی پر قابو پانے کے طریقوں پر غور کیا گیا ۔

وزراء نے بالی معاہدہ کے تحت عالمی تجارتی پابندیوں میں کمی پر بھی اتفاق کیا جس کا مقصد عالمی منڈی میں ترقی پذیر ملکوں کیلئے ترقی یافتہ ملکوں کے ساتھ تجارت کو آسان بنانا ہے۔