مظاہرین اسرائیلی حملے اور بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے
20 جولائی 2014 (09:51)
0

غزہ میں اسرائیل کے جاری فضائی اور زمینی حملوں میں سینکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سانتیاگو میں اسرائیل کے سفارتخانے کے سامنے بھی اسی طرح کے مظاہرے کئے گئے جہاں شرکاء نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تصاویراٹھا رکھی تھیں۔

اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے پیرس اور لندن میں بھی ہوئے۔ مظاہرین اسرائیلی حملے اور بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کررہے تھے۔