مصری عسکریت پسندوں نے ایک سال قبل صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

مصر:فوجی چوکی پر مسلح افرادکا حملہ،20 فوجی ہلاک
20 جولائی 2014 (09:38)
0

مصر کے مغربی حصے میں ایک فوجی چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں بیس فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملہ آوروں نے دارالحکومت قاہرہ کے مغرب میں 630 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس چوکی پر حملے میں گرنیڈ لانچرز اور بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا ۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ حملہ کس نے کیا تھا۔ مصری عسکریت پسندوں نے ایک سال قبل صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔