مرنے والوں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ کشتی کے پرانے انجن سے نکلنے والے دھوئیں سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔

شمالی افریقہ:کشتی میں دم گھٹنے سے 19 افراد ہلاک
20 جولائی 2014 (09:33)
0

شمالی افریقہ سے اٹلی جانے والی مسافروں سے بھری ہوئی ایک کشتی میں دم گھٹنے سے کم از کم انیس افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کشتی میں تقریباً چھ سو تارکین وطن سوار تھے جو اٹلی کے جزیرے Lampedusa جارہی تھی۔ مرنے والوں نے عرشے کے نیچے پناہ لے رکھی تھی اور ان کے بارے میں خیال ہے کہ وہ کشتی کے پرانے انجن سے نکلنے والے دھوئیں سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔