نمائش کا مقصد بچوں میں صحت کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے ۔

ایس آئی یو ٹی بچوں کیلئے تصویری نمائش کاانعقاد کرے گا
20 جولائی 2014 (20:30)
0

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن اگلے مہینے کی تیس تاریخ کو سکول کے بچوں کیلئے پینٹنگ کی ایک نمائش منعقد کرے گا۔
نمائش کا مرکزی خیال ہے اچھی صحت خوشی کی ضامن اس نمائش کا مقصد بچوں میں صحت کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ ہر سکول اگلے مہینے کی نو تاریخ تک زیادہ سے زیادہ بیس پینٹنگز جمع کراسکتا ہے ۔ ہر کیٹگری سے تین بہترین پینٹنگز کو انعامات کیلئے منتخب کیاجائے گا۔