سندھ کے وزیر تعلیم نے کہا کہ مانیٹرنگ تیسرے فریق کے ذریعے کرائی جائیگی

سندھ کے سرکاری سکولوں میں مانیٹرنگ نظام متعارف کرانے کا اعلان
20 جولائی 2014 (12:43)
0

سندھ کے وزیر تعلیم  نثار احمد کھوڑو نے صوبے میں سرکاری سکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا جامع نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں متعلقہ اداروں کے مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ تیسرے فریق کے ذریعے کرائی جائیگی جن میں امدادی ادارے اور این جی اوز شامل ہوں گی۔