اقدام کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل وحرکت سے متعلق مصدقہ معلومات حاصل کرنا ہے

پنجاب:داخلی اور خارجی راستوں پر ڈیجیٹل آلات کی تنصیب کا فیصلہ
20 جولائی 2014 (20:13)
0

پنجاب حکومت نے صوبے کے اہم شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ڈیجیٹل آلات کی تنصیب کا فیصلہ کیاہے ۔
پنجاب کے ماحولیات اور پولیس اصلاحات کے وزیر شجا ع خانزادہ نے اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ان مقامات کی نگرانی سخت کرنے کیلئے کیاجارہا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت سے متعلق مصدقہ معلومات حاصل کی جاسکیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس اپنے فرائض موثر طور پر انجام دے سکے گی ۔
صوبائی وزیر نے رائے ونڈ کے قریب پنڈآریان میں دہشتگردوں کے خلاف حالیہ کارروائی کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کی جرات اور مہارت کی تعریف کی ۔