چہلم کی مرکزی تقریب وزیراعلی ہائوس پشاور میں منعقد کی گئی۔

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی رسم چہلم ادا کردی گئی
20 جنوری 2015 (10:48)
0

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی رسم چہلم منگل کے روز ادا کی گئی۔  چہلم کی مرکزی تقریب وزیراعلی ہائوس پشاور میں منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیااور کہاکہ قوم کو ان شہیدوں پرفخر ہے۔  انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعلی پرویز خٹک نے شہداء کے والدین کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنے کا اعلان کیا۔  انہوں نے شہداء کے ورثا کیلئے امدادی پیکج کی حد پانچ لاکھ سے بڑھا کر بیس لاکھ روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔  اس سے پہلے شہدا ء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی ۔