خبرنامہ رات 8بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک نشر کیا جائے گا جس میں تجارتی، کھیل، فن کی دنیا اور سائنس کی خبریں شامل ہوںگی۔

 ریڈیوپاکستان خبروں کے بلیٹنز کو جمعرات سے پرانے نشریاتی اوقات پر بحال کررہا ہے
20 جنوری 2015 (18:36)
0

ریڈیوپاکستان اپنے قومی اور علاقائی خبروں کے BULLETINS کو ان کے پرانے نشریاتی اوقات پرجمعرات سے بحال کررہا ہے۔ خبرنامہ رات 8بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک نشر کیا جائے گا جس میں تجارتی، کھیل، فن کی دنیا اور سائنس کی خبریں شامل ہوںگی۔ نئے شیڈول کے مطابق صبح سات بجے اور سہ پہر تین بجے کا خبروں کا بیلٹن دس، دس منٹ کا ہوگا۔


صبح 6بجے سے رات 12 بجے تک اردو کے باقی تمام خبروں کے بلیٹن کا دورانیہ پانچ ، پانچ منٹ ہوگا۔ صبح آٹھ بجے ، شام چھ بجے اور نو بجے کے انگریزی بلیٹن دس ،دس منٹ اور دوپہر ایک بجے اور شام چار بجے کے نیوز بلیٹن پانچ ، پانچ منٹ کے ہوںگے۔ تمام علاقائی خبروں پنجابی، سرائیکی ، سندھی ، پشتو، بلوچی ، کشمیری ، بلتی اور شینا ہرایک کا دورانیہ سات منٹ ہوگا ۔


پنجابی خبریں صبح آٹھ بجکر دس منٹ اور شام چھ بجکر دس منٹ ، سرائیکی خبریں صبح آٹھ بجکر سترہ منٹ اورشام چھ بجکر سترہ منٹ ، سندھی خبریں صبح آٹھ بجکر چوبیس منٹ اور شام چھ بجکر چوبیس منٹ ، پشتوخبریں صبح آٹھ بجکر اکتیس منٹ اور شام چھ بجکر اکتیس منٹ ، بلوچی خبریں صبح آٹھ بجکر اڑتیس منٹ اور شام چھ بجکر اڑتیس منٹ ، کشمیری خبریںصبح آٹھ بجکر پچاس منٹ اور شام چھ بجکر پینتالیس منٹ ، بلتی خبریں صبح دس بجکر پانچ منٹ اور شام پانچ بجکر چالیس منٹ اور شینا خبریںسہ پہر تین بجکر دس منٹ اور شام پانچ بجکر پچاس منٹ پر نشر کی جائیںگی۔