ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ ادارے کے مختلف شعبوں کے درمیان بہتر رابطے کے ذریعے اس کی پیشہ وارانہ صلاحیت میں اضافہ کیاجائے گا۔

ڈی جی ریڈیوپاکستان کاادارے کو مزید بہتر بنانے کا عزم
20 جنوری 2015 (18:26)
0

ڈائریکٹر جنرل ریڈیوپاکستان سید عمران گردیزی نے ملازمین کے تعاون سے ادارے کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کی شام نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریڈیوپاکستان ملک کا اہم نشریاتی ادارہ ہے جو معلومات کی فراہمی ، آگاہی پیدا کرنے اور لوگوں کو تعلیم دینے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ادارے کے مختلف شعبوں کے درمیان بہتر رابطے کے ذریعے اس کی پیشہ وارانہ صلاحیت میں اضافہ کیاجائے گا۔


ڈائریکٹر جنرل نے ملازمین کیلئے کرائے پرمکانات کی سہولت کی فراہمی کیلئے مدت ملازمت پانچ سال سے کم کرکے تین سال کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کے دوسرے مطالبات پر بھی ہمدردانہ غور کیاجائے گا۔ انہوں نے ملازمین سے کہاکہ وہ اپنے فرائض تندہی سے ادا کریں۔