علمائے کرام ، ارکان پارلیمنٹ،سیاسی رہنمائوں سینئر سرکاری حکام اورطلبہ نے شرکت کی۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں سیرت کانفرنس کااہتمام
20 جنوری 2015 (11:20)
0

کابل میں پاکستان کے سفارتخانے میں سیرت کانفرنس کا اہتمام کیاگیا جس میں علمائے کرام ، ارکان پارلیمنٹ،سیاسی رہنمائوں سینئر سرکاری حکام اورطلبہ نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر سید ابرار حسین نے حضور ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جنہوں نے درگزر ،برداشت اور انسانیت کا احترام سکھایا۔