وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے یہ بات منگل کے روز ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

لوگوں کو پیٹرول کی فراہمی کیلئے فکر مند نہیں ہونا چاہیے:شاہد خاقان عباسی
20 جنوری 2015 (22:15)
0

وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیٹرول کی فراہمی کا سلسلہ بہت جلد بحال کیا جائے گا کیونکہ طلب کو پورا کرنے کیلئے اضافی پیٹرول منگوایا جارہاہے۔


انہوں نے یہ بات منگل کے روز ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مستقبل میں پیٹرول کی فراہمی کیلئے فکر مند نہیں ہونا چاہیے کیونکہ حکومت مسئلے سے سنجیدگی سے نمٹ رہی ہے اور پیٹرول پمپوں کو مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔