کشمیرکنسرن کی عالمی برادری کوجموں کشمیر کےعوام کیخلاف بھارتی عزائم سے آگاہ کرنے کےلئےعوامی رابطہ مہم
20 جنوری 2015 (12:13)
0

کشمیر کنسرن نے برطانیہ میں عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے جس کا مقصد عالمی برادری کو جموں کشمیر کے عوام کیخلاف بھارتی عزائم سے آگاہ کرناہے۔مہم کے دوران برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے ارکان، منتخب کونسلروں،عوامی رہنمائوں اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے عہدیداروں سے رابطے کریںگے۔مہم کا مقصد جموں کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے بھارتی عزائم اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اجاگر کرناہے جن سے مقامی آبادی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔


لندن میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کشمیر کنسرن کے رہنمائوں نے کہا کہ بھارتی حکومت غیرقانونی اورغیراخلاقی اقدامات کے ذریعے جموں کشمیر کی مقامی آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش کررہی ہے۔پروفیسر نذیر احمد شال نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، برطانوی اور یورپی حکام سے اپیل کی کہ وہ بھارتی حکومت کے ان غیر قانونی عزائم کو ناکام بنانے میں کشمیریوں کی مدد کریں۔