پٹرول بحران کی تحقیقات کے لئےقائم دو رکنی کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔

وزیراعظم کی پٹرول کی قلت جیسی صورتحال پرقابوپانےکیلئےٹھوس اقدامات کی ہدایت
20 جنوری 2015 (14:24)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے متعلقہ حکام کو پٹرول کی قلت جیسی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وہ آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں پٹرول کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پٹرول بحران کی تحقیقات کے لئے قائم دو رکنی کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پٹرول کا بحران اوگرا کی بڑی ناکامی ہے۔


اجلاس میں اس بحران کے ذمہ داری چار اعلیٰ افسروں کی معطلی کے فیصلے کی توثیق کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایم ڈی ، پی ایس او سہیل بٹ بھی اس بحران کے برابر کے ذمہ دارہیں اور ان کی معطلی کا بھی حکم دیا گیا۔