تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال نہیں کیاجاناچاہیے۔

پاکستان کی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت
20 جنوری 2015 (17:52)
0

پاکستان نے فرانس کے ایک جریدے میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی ہے۔
دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے مطابق پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال نہیں کیاجاناچاہیے جس سے لوگوں کے جذبات اور مذہبی عقائد مجروح ہوں۔
ترجمان نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کو لوگوں اور مختلف تہذیبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی ایک کوشش قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ قدامت پسندانہ سوچ اورلوگوں کو اپنے ہی ملک میں اجنبی کرنے کے بجائے لوگوں اور معاشرے میں ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت ہے۔


مشیر خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کو بھی ایک مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں فرانسیسی جریدے پر معافی کیلئے دبائو بڑھانے اور اسکے خلاف قانونی کارروائی کرنے سمیت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی تمام کارروائیوں کو جرم قرار دینے کیلئے امت مسلمہ کی مشترکہ کوششوں پر زوردیاگیا ۔