نجکاری کمیشن سرکاری اداروں میں حکومت کے حصص کی نجکاری پرتوجہ دے گا:زبیر
20 جنوری 2015 (22:37)
0

نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں کمیشن ایچ بی ایل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور کچھ دیگر سرکاری اداروں میں حکومت کے حصص کی نجکاری پرتوجہ دے گا۔


وہ منگل کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار کو اہم سرکاری اداروں کی نجکاری کے بارے میں مستقبل کے پروگرام پربریفنگ دے رہے تھے۔ چیئرمین نے کہاکہ اس سلسلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے مشیر کی تقرری سمیت ضروری قواعدوضوابط مرتب کئے جارہے ہیں۔