قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ بے گھر افراد نے اپنا آج پاکستان کے مستقبل کیلئے قربان کیا۔

حکومت بے گھر افراد کی واپسی کیلئے اقدامات کررہی ہے:قادر
20 جنوری 2015 (22:31)
0

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر قادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بے گھر افراد کی اپنے گھروں کوواپسی کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ وہ منگل کے روز حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کیلئے فنڈز جمع کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہاکہ بے گھر افراد نے اپنا آج پاکستان کے مستقبل کیلئے قربان کیا۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور اب وہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔