اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہاہے کہ امن ، ترقی اور انسانی حقوق اقوام متحدہ کے نظام اور اجتماعی سلامتی کے تین ستون ہیں۔

پاکستان کاتمام پسماندہ طبقوں کی شمولیت یقینی بنا نے کیلئے ترقی کے خصوصی عمل کوفروغ دینے پرزور
20 جنوری 2015 (13:23)
0

پاکستان نے ترقی کے ایک ایسے خصوصی عمل کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس میں تمام پسماندہ طبقوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے سلامتی کونسل میں بین الاقوامی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی ترقی کے بارے میں بحث میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امن ، ترقی اور انسانی حقوق اقوام متحدہ کے نظام اور اجتماعی سلامتی کے تین ستون ہیں۔انہوں نے کہا کہ غربت اور عدم مساوات کا خاتمہ اور قدرتی وسائل کو موثر انتظام امن اور استحکام کے لئے سازگار ماحول پیدا کرتے ہیں۔