سانحہ پشاور کے شہداء کے چہلم کے موقع پر ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

معصوم شہداء کو ہمیشہ یاد رکھیں گے:وزیراعظم
20 جنوری 2015 (15:23)
0

وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معصوم شہداء کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔سانحہ پشاور کے شہداء کے چہلم کے موقع پر ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے اور ملک سے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم سانحہ پشاور کے شہداء کے والدین کے غم میں شریک ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام فیصلے سانحہ پشاور کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جا رہے ہیں۔