لدھا اور وانا پریس کلبوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں لڑی جانے والی جنگ پر پوری دنیا کی توجہ ہے۔

ملک میں ہر قیمت پر امن قائم کیا جائے گا: پرویز رشید
20 جنوری 2015 (15:22)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک میں ہر قیمت پر امن قائم کیا جائے گا تاکہ آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دیا جا سکے۔آج اسلام آباد میں لدھا اور وانا پریس کلبوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں لڑی جانے والی جنگ پر پوری دنیا کی توجہ ہے۔ان علاقوں میں امن پاکستان کے مستقبل اور عالمی امن کے لئے ناگزیر ہے۔