سری لنکا کے وزیراعظم رنیل وکرماسنگھے نے پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ قاسم قریشی سے ملاقات کی۔

20 جنوری 2015 (15:20)
0

سری لنکا کے وزیراعظم رنیل وکرماسنگھے نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ قائم مضبوط تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔وہ پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ قاسم قریشی سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے کولمبو میں ان سے ملاقات کی۔


سری لنکا کے وزیراعظم نے کہا کہ فریقین کو چاہئیے کہ وہ مستقبل قریب میں سری لنکا کے صدر Maithripala Sirisena کے دورہ پاکستان کی تاریخیں طے کرنے کیلئے رابطے تیز کریں
ہائی کمشنر نے سری لنکا کے وزیراعظم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔