منصوبہ بندی اورترقی کی وزارت کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کےمختلف منصوبوں کیلئے33 ارب 99 کروڑ61 لاکھ5 ہزار روپے جاری کئے گئے۔

پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے183 ارب46کروڑ روپے کااجرا
20 جنوری 2015 (15:00)
0

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مالی سال دو ہزار چودہ پندرہ کیلئے مجموعی رقم پانچ سو پچیس ارب روپے کے مقابلے میں اب تک مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک سوتراسی ارب چھیالیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔


منصوبہ بندی اور ترقی کی وزارت کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مختلف منصوبوں کیلئے تینتیس ارب ننانوے کروڑ اکسٹھ لاکھ پانچ ہزار روپے جاری کئے گئے۔


اعلیٰ تعلیمی کمیشن کیلئے سات ارب چھیاسی کروڑ انسٹھ لاکھ جبکہ پانی اور بجلی ڈویژن کیلئے پندرہ ارب اکیس کروڑ اڑتالیس لاکھ انتیس ہزارروپے جاری کئے گئے۔ اسی طرح نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز کوارڈی نیشن ڈویژن کو عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے چھبیس ارب تراسی کروڑ بائیس لاکھ پینتیس ہزار سات سو روپے جاری کئے گئے۔