قائم مقام سیکرٹری پیٹرولیم نے کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل کے بارے میں سینٹ کی فنکشنل کمیٹی کو بتایا کہ پٹرولیم کی قیمت میں کمی بھی بحران کی ایک وجہ ہے ۔

20 جنوری 2015 (13:28)
0

پٹرولیم کے قائم مقام سیکرٹری ارشد مرزا نے کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل کے بارے میں سینٹ کی فنکشنل کمیٹی کو بتایا کہ پٹرولیم کی قیمت میں کمی اور ملک کے مختلف حصوں میں سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کے باعث پٹرول کی طلب بڑھی ہے جس کی وجہ سے اس کی قلت پیدا ہوئی۔


کمیٹی کا اجلاس میر محمد یوسف بادینی کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پٹرول کی قلت جلد ختم ہوجائے گی۔کمیٹی نے پاکستان بیت المال کو ہدایت کی کہ قبائلی اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں پر توجہ دی جائے۔