جھڑپ میں ایک کیپٹن سمیت تین فوجی شہید اوردوزخمی ہوگئے۔

باجوڑایجنسی:سکیورٹی فورسزکےساتھ مقابلےمیں سرغنے سمیت 7 دہشتگردہلاک
20 جنوری 2015 (10:33)
0

باجوڑ ایجنسی کے علاقے سالار زئی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپ میں ایک کیپٹن سمیت تین فوجی شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی میں دہشت گردوں کا سرغنہ یار ولی خان بھی ہلاک ہوگیا۔سکیورٹی فورسز نے سالارزئی کے علاقے میں تلاشی کی کارروائی کے دوران پچیس مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا۔