سفیر مسعود خالد نے کہا کہ پاکستان اور چین علاقائی روابط اور یکجہتی کیلئے اقتصادی راہداری کے بڑے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

پاک چین دوستانہ تعلقات کے سال 2015کی تقریبات کا آغاز
20 جنوری 2015 (12:05)
0

بیجنگ میں پاک چین دوستانہ تعلقات کے سال 2015کی تقریبات کا آغاز ہوگیاہے۔اس سلسلے میں بیجنگ میںایک تقریب منعقد کی گئی جس کی مشترکہ میزبانی تھسنگ ہوا یونیورسٹی اور چین پاکستان انسٹیٹیوٹ نے کی۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان کئی عشروں سے کامیاب تعلقات رہے ہیں اور آنے والے برسوں میں ان میں مزید بہتری آئے گی۔
سفیر مسعود خالد نے کہا کہ پاکستان اور چین علاقائی روابط اور یکجہتی کیلئے اقتصادی راہداری کے بڑے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔


پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دو ممالک کے درمیان تعلقات کی ایک مثال بن چکے ہیں۔