ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے باتیں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں، سول سوسائٹی اور فوج کی حمایت سے قومی لائحہ عمل تیار کیاگیاہے۔

دہشتگردی کےخاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کوبین الاقوامی سطح پراجاگرکرنے کی ضرورت ہے:چوہدری نثار
20 جنوری 2015 (11:57)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی داخلی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی نئی نامزدمستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں، سول سوسائٹی اور فوج کی حمایت سے قومی لائحہ عمل تیار کیاگیاہے۔