انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد سے گفتگو میں نوازشریف نے ملک میں توانائی کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے میں آئی ایف سی کے تعاون کا اعتراف کیا۔

اچھا نظم ونسق اورسستی بجلی کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں :وزیراعظم
20 جنوری 2015 (10:54)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ سماجی شعبے کی ترقی، اچھا نظم و نسق اور سستی بجلی کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔وہ اسلام آباد میں انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر ین یانگ کائے کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے ملک میں توانائی کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے میں آئی ایف سی کے تعاون کا اعتراف کیا، انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی دنیا میں توانائی کے شعبہ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان میں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت معیشت کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کیاہے۔

ین یانگ کائے نے یقین دلایا کہ آئی ایف سی لوگوں کی سماجی و اقتصادی بہتری کیلئے معیشت اور توانائی کے شعبوں میں استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرتی رہے گی۔