عالمی مالیاتی کارپوریشن کے وفد نے وزیر خزانہ کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر نے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

عالمی مالیاتی کارپوریشن کا پاکستان میں5 ارب20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم
20 جنوری 2015 (11:44)
0

ملاقات کے دوران عالمی مالیاتی کارپوریشن کے وفد نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکویقین دلایا کہ عالمی مالیاتی کارپوریشن پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اورتوانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی اور پن بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر غور کرے گی۔

عالمی مالیاتی کارپوریشن نے پاکستان میں پانچ ارب بیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔