وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت بحران پر قابوپانےکیلئےجامع حکمت عملی پرعمل پیراہے۔

وزیراعظم توانائی بحران کاترجیحی بنیادوں پرحل چاہتےہیں:مصدق ملک
20 جنوری 2015 (10:41)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف توانائی بحران کا ترجیحی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں۔وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت بحران پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم بھی معیشت کی مضبوطی اور بہتری کیلئے واضح سوچ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد بجلی کے نقصان میں بائیس فیصد سے سترہ فیصد تک کمی لائی ہے اور صورتحال آنیوالے دنوں میں مزید بہتر ہوگی۔