یوکرین نے روسی فوجیوں پر الزام عائد کیاہے کہ وہ سرحد عبور کرکے باغیوں کی مدد کررہے ہیں۔

یوکرین میں باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک
20 جنوری 2015 (11:49)
0

یوکرین میں باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈونٹیسک ہوائی اڈے پر کنٹرول کیلئے جھڑپیں جاری ہیں۔یوکرین نے روسی فوجیوں پر الزام عائد کیاہے کہ وہ سرحد عبور کرکے باغیوں کی مدد کررہے ہیں۔

روس نے اس الزام کی تردید کی ہے ،تاہم اعتراف کیاہے کہ کئی روسی اہلکار رضا کارانہ طور پر باغیوں کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔