عالمی ادارہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کےمطابق چھ کروڑ لوگ ستر برس کی عمر سے پہلے ہی دل،پھپھڑوں،بخار ،کینسر اور ذیابیطس کی بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

ڈبلیوایچ اوکاغیرمتعدی امراض کاخطرہ کم کرنےکی غرض سے فوری اقدامات پرزور
20 جنوری 2015 (11:36)
0

عالمی ادارہ صحت نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر متعدی امراض کا خطرہ کم کرنے کی غرض سے عالمی ہدف کے حصول کیلئے فوری اقدامات کریں۔

عالمی ادارہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چھ کروڑ لوگ ستربرس کی عمر سے پہلے ہی دل،پھپھڑوں،بخار ،کینسر اور ذیابیطس کی بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسی زیادہ تر ہلاکتوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔