آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں قومی لائحہ عمل پرعملدرآمد کیلئے علاقائی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

سول اداروں،فوج کے تعاون سے دہشت گردی کا مقابلہ کیاجائے گا:چوہدری عبدالمجید
20 جنوری 2015 (19:37)
0

 منگل کے روز مظفرآباد میں ایک اجلاس کے دوران آزادجموں وکشمیر میں انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔ آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں قومی لائحہ عمل پرعملدرآمد کیلئے علاقائی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔


وزیراعظم آزادجموں وکشمیر کمیٹی کے سربراہ ہوںگے جبکہ اس کے اراکین سول اور فوجی افسران میں سے لئے جائیںگے۔ آزادجموں کشمیر کے وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سول ادارو ں اورفوج کے تعاون سے دہشت گردی کا مقابلہ کیاجائے گا۔