بلوچستان کے وزیراعلی نے بین الاقوامی امدادی اداروں اور سرمایہ کاروں پر زوردیا کہ وہ بلوچ عوام کی سماجی ومعاشی ترقی کیلئے اپنا کردارادا کریں۔

حکومت صوبے کی ترقی کیلئے بین الاقوامی امدادی اداروں کو تعاون فراہم کرے گی:عبدالمالک
20 جنوری 2015 (22:22)
0

بلوچستان کے وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کی ترقی کیلئے بین الاقوامی امدادی اداروں اور سرمایہ کاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔


منگل کے روز اسلام آباد میں دو روزہ بلوچستان ترقیاتی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کے دوران انہوں نے بین الاقوامی امدادی اداروں اور سرمایہ کاروں پر زوردیا کہ وہ بلوچ عوام کی سماجی ومعاشی ترقی کیلئے اپنا کردارادا کریں۔


اس سے پہلے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے بلوچستان حکومت پر زوردیا کہ وہ پانی کے مسئلے کے حل کیلئے پینے کے صاف پانی کے منصوبے پر عمل درامد کویقینی بنایاجائے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریکوڈک منصوبے کا معاملہ جلد حل کرلیاجائے گا۔ مشیر خارجہ نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت صوبے میں صنعتی زون قائم کئے جائیںگے۔