پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے کردار کو سراہا ہے۔

واہ گارڈن میں دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی
20 جنوری 2015 (22:09)
0

منگل کے روز راولپنڈی کے قریب واہ گارڈن میں ایک دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے راولپنڈی آنے والی بس میں سوار ایک دہشت گرد سے دستی بم برآمد کیا۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرے۔