پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ صوبے میں ایل این جی منصوبے فوری اور شفاف بنیادوں پر شروع کئے جائیں گے۔

حکومت توانائی کے مسئلے کےحل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے: شہبازشریف
20 جنوری 2015 (14:49)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے مسئلے کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے یہ بات آج لاہور میں ایل این جی اور تونسہ پن بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے صوبے میں ایل این جی منصوبے فوری اور شفاف بنیادوں پر شروع کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کا ایک ہزار میگاواٹ کا منصوبہ شروع کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تونسہ پن بجلی منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔