شہباز شریف نے کہاہے کہ مادری زبان کا فروغ جدید دور کااہم تقاضا ہے۔

 مادری زبان کا عالمی دن
20 فروری 2016 (14:45)
0

  مادری زبان کا عالمی دن اتوار کے روز منایا گیا۔

  اس دن کو منانے کیلئے لوک ورثہ اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان مادری زبان میلہ جاری ہے۔  میلے میں پندرہ سے بیس زبانوں میں مختلف قسم کی ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ان میں زبانوں، ادب اور ثقافت پر مباحثے کتابوں کی رونمائی، مادری زبان پر سیمپوزیم، محافل موسیقی، سمعی و بصری فلمیں اور فن کے مظاہرے شامل ہیں۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ مادری زبان کا فروغ جدید دور کااہم تقاضا ہے۔    مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ زبان کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے۔  انہوں نے کہاکہ مادری زبان کسی بھی زبان کے فروغ میں مدد دیتی ہے اور اس زبان میں تعلیم سے بچوں کی ذہنی نشوونما پر بھی مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں۔
 

مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست اور معاشرے کے تعلقات کسی بھی معاشرے کی ترقی اور ارتقاء میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست معاشرے سے تعلق کے ذریعے مضبوط ہوتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے ملک اور بیرون ملک پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لئے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے موثر کردار کی تعریف کی۔