سکیورٹی فورسز نے پنڈیالی کے علاقے کڑپہ میں چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔

 مہمند ایجنسی میں5دہشت گرد ہلاک
20 فروری 2016 (13:35)
0

مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی کے علاقے کڑپہ میں آج صبح پانچ دہشت گرد اس وقت ہلاک ہو گئے جب سیکورٹی فورسز نے حفاظتی چوکی پردہشتگردوں کاحملہ ناکام بنایا۔دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ادھر ، شعبہ انسداد دہشت گردی نے آج پشاور میں کوہاٹ روڈ پر ایک چھاپے کے دوران لیاری گینگ وار بابالاڈلہ گروپ کے اہم دہشت گرد ، ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور رشید بلوچ عرف رشید چیچی کو گرفتار کر لیا۔رشید بلوچ رینجرز کی کارروائی کے باعث کراچی سے فرار ہو گیا تھا اور پشاور میں مقیم تھا۔


وہ بیرون ملک فرار کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جس کیلئے اس نے پاسپورٹ آفس پشاور میں پاسپورٹ کے حصول کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔