ممنون حسین نےکہاہےکہ حکومت ملک کے صنعتی اور تجارتی مرکز میں تمام جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے

آپریشن ضرب عضب کےباعث دہشتگرد پسپا ہورہے ہیں:صدر
20 فروری 2016 (14:56)
0

صدر ممنون حسین نےکہاہےکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے باعث دہشت گرد پسپا ہو رہے ہیں۔آج اسلام آباد میں سرحد یونیورسٹی کےبارہویں جلسہ تقسیم اسنادسےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں مکمل طورپرامن واستحکام قائم ہوجائےگا۔صدر نے کہا کہ خود کو اسلام کا علمبردار قرار دینے والے بعض گمراہ عناصر بلاامتیاز تعلیمی اداروں ، مساجد اور دوسرے مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان گمراہ عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے مسلح افواج اور دوسرے سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہماری مسلح افواج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواء کے عوام دہشت گردوں کے سامنے چٹان کی طرح کھڑے ہونے پر تحسین کے مستحق ہیں۔

کراچی میں جاری کارروائی کاحوالہ دیتےہوئےصدرنےکہاکہ حکومت ملک کےصنعتی اور تجارتی مرکز میں تمام جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔اس سے پہلے صدر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو ایوارڈز دئیے۔