وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم ان رکاوٹوں کا تذکرہ کرتے رہے ہیں جوملکی معاشی ترقی کی راہ میں حائل ہیں۔

دہشت گردی،بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں:رشید
20 فروری 2016 (19:11)
0

وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو اقتصادی طورپر مضبوط کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شام لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ ملک کو د ہشت گردی اور بجلی بحران سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ان رکاوٹوں کا تذکرہ کرتے رہے ہیں جوملکی معاشی ترقی کی راہ میں حائل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو قومی احتساب بیورو کی کارروائیوں پر تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت منتخب قیادت کی مشاورت سے اقدامات کرے گی۔
پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کے بارے میں ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق ایک سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں تمام متعلقہ سیکورٹی اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیا۔